اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 4197 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ رکارڈ 51 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 126806۔ لکھنؤ میں 13389، کانپور نگر میں 8584، نوئیڈا میں 6016، غازی آباد میں 5911، وارانسی میں 4764، میرٹھ میں 2655، جونپور میں 2780، مراد آباد میں 2501، آگرہ میں 2136، علی گڑھ میں 2139، بلند شہر میں 1587، رام پور میں 1647، بارہ بنکی میں 1658، سہارنپور میں 1624، بستی میں 1220۔
صوبے میں اب تک 76724 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
لکھنؤ سے 6904، نوئیڈا سے 5041، غازی آباد سے 4855، کانپور سے 3455، میرٹھ سے 2041، آگرہ سے 1699، گورکھپور سے 1972، مراد آباد سے 1745، جونپور سے 1675۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 2120 موت ہوئی۔
کانپور شہر میں 273، لکھنؤ میں 149، میرٹھ میں 116، آگرہ میں 101، وارانسی میں 104، غازی آباد میں 65، پریاگ راج میں 81، مراد آباد میں 67، گورکھپور میں 71، فیروز آباد میں 41۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 47878 ہیں، لکھنؤ میں 6337، کانپور میں 4860، وارانسی میں 2347، پریاگ راج میں 1986، بریلی میں 1753، غازی آباد میں 989۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
اتر پردیش سرکار نے چھہ اضلاع میں کورونا کی روک تھام کے لئے 12 نوڈل آفیسر کی تعیناتی کی گئی ہے۔ حالانکہ یوگی حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود صوبے میں کورونا کا قہر جاری ہے۔