پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج کے خاص قصبہ رانی گنج میں اتوار کی شب تقریبا 8.30 بجے تاوان کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔
ڈی ایس پی (سرکل افسر )رانی گنج ڈاکٹر اتل انجان ترپاٹھی نے آج بتایا کہ رانی گنج قصبہ میں اشوک موریہ (38) کی الیکٹرانک کی دوکان واقع ہے ،جن کے موبائل پر گزشتہ 25/مئی کو نامعلوم شخص نے فون کر پانچ لاکھ روپیہ تاوان کا مطالبہ کیا ،اور نہ دینے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی ۔جس کی شکایت پولیس سے کی گئی تھی ۔اتوار کی شب بائک سوار بدمعاشوں نے دوکان پر بیٹھے اشوک موریہ کو گولی مار دی ۔Business man shot and injured
وقوعہ کی اطلاع پر پہونچی پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج ریفر کر دیا ۔
پولیس نے قانونی کارروائی کر وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : Fired Over Minor Dispute: معمولی سے بات پر فائرنگ، پولیس کو ملزم کی تلاش