ETV Bharat / state

UP Board Intermediate Practical Exam :یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحان دو مراحل میں ہوں گے

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 5:25 PM IST

یوپی میں امتحانات کی شفافیت کو برقراررکھنے کے لے پریکٹیکل امتحان بھی سی سی ٹی وی کیمرہ کی نگرانی میں کرائے جائیں گے اور اس کی مکمل رکارڈنگ ڈی وی آر میں محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ UP Board Intermediate Practical Exam will be conducted in two stages

یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحان دو مراحل میں ہوں گے

اترپردیش:ریاستی وزیر مملکت برائے ثانوی تعلیم (آزادانہ چارج ) گلاب دیوی نے بتایاکہ ثانوی تعلیمی بورڈ پریاگ راج کے تحت سال 2023 کی انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات دو مراحل میں مکمل ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ پریکٹیکل امتحانات کے سلسلہ میں دیگر ضروری معلومات اور ممتحن کی تقرری وغیرہ کی اطلاع بورڈ کے متعلقہ علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لے پریکٹیکل امتحان بھی سی سی ٹی وی کیمرہ کی نگرانی میں کرائے جائیں گے اور اس کی مکمل رکارڈنگ ڈی وی آر میں محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہائی اسکول کے اسکول سطح پر ہونے والے پروجیکٹ پر مبنی امتحان (انٹرنل ویلویشن) کے مارکس، اخلاقیات، کھیل، یوگا اور فزیکل ایجوکیشن کا گریڈ اور انٹرمیڈیٹ کے اخلاقیات، یوگا،کھیل اور فزیکل ایجوکیشن کے نمبرات کو اسکول کے پرنسپل کے توسط سے بورڈ کی ویب سائٹ www.upmsp.edu.in پر 25جنوری 2023 تک آن لائن اپ لوڈ کئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Seminar On Competitive Exams مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری پر بھوپال میں سمینار

سکریٹری ثانوی تعلیم دیویہ کانت شکلا نے بتایاکہ سال 2023 کے انٹر میڈیٹ امتحانات کے پریکٹیکل امتحان پہلے مرحلہ میں 21سے 28جنوری کے2023 کے درمیان آگرہ، سہارنپور، بریلی، لکھنو، جھانسی، چترکوٹ، فیض آباد،اعظم گڑھ، دیوی پاٹن اور بستی ڈویژن میں اور دوسرا مرحلہ 29جنوری سے 5 فروری کے درمیان علی گڑھ، میرٹھ، مرادآباد، کانپور، پریاگ راج، مرزا پور، وارانسی اور گورکھپور ڈویژن میں کرائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.