ETV Bharat / state

وارانسی: یوپی بورڈ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ شروع، جلد ہوگا نتائج کا اعلان - یوپی بورڈ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ شروع

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملکی سطح پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کے امتحانات کی کاپیاں چیک کرنے کا کام بھی معلق ہوگیا تھا۔

up board examination copies checking work started, results will be announced soon
یوپی بورڈ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ شروع، جلد ہوگا نتائج کا اعلان
author img

By

Published : May 19, 2020, 8:56 PM IST

یوپی بورڈ نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی کاپیاں 5 مئی کو چیک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ لیکن وارانسی ریڈ زون میں تھا اس وجہ سے یہاں کاپی جانچنے کا کام شروع نہیں ہو پایا تھا۔ آج سے یہ کام شروع ہوگیا ہے۔

ضلعی افسران نے اس سلسلے میں بتایا کہ کاپیاں چیک کرنے کے لیے وارانسی میں کل چار مرکز بنائے گئے ہیں جس میں ایک سینٹر میں انٹرمیڈیٹ کی کاپیاں چیک کی جائیں گی اور دو سینٹر میں ہائی اسکول کی کاپیاں چیک کی جائیں گی، جبکہ ایک مرکز میں انٹرمیڈیٹ اور ہائی اسکول امتحانات دونوں کی کاپیاں چیک کرنے کا کام کیا جائے گا۔

پانچ لاکھ 70 ہزار کاپیاں چیک کرنے کے لیے آئی ہیں جس کا 12 فیصد کام ہو چکا ہے۔ کورونا کی وجہ سے کاپیاں جانچنے والے ٹیچروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی ہے۔ سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال کیا گیا ہے اور 25000 ٹیچروں کی جگہ صرف 600 ٹیچروں کو ہی کاپیاں جانچنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.