پولیس نے بتایا کہ چھاؤنی علاقے کے پرتاپ پور گاؤں میں کچھ افراد نے ایک مخصوص ذات کے لوگوں کے گاؤں میں داخلے پر روک لگانے سے متعلقہ بورڈ لگایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر پہنچی پولیس نے بدھ کو پرتاپ پور گاؤں کے دو افراد پرنس عرف پرسانت سنگھ اور بھانو نشاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف دفعہ188، 295 کے، 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ نسلی تفریق پھیلانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔