ETV Bharat / state

Bulldozer In Action Again: بریلی میں سابق بی جے پی رہنما کا شادی خانہ منہدم

بریلی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع شادی ہال کو بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کی ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں جے سی بی کے ذریعہ منہدم کر دیا۔ بی ڈی اے شادی ہال کے مالک یوگیش پٹیل کو اجازت کے مطابق شادی خانہ تعمیر نہ کرنے کے خلاف نوٹس دیا گیا تھا۔ Bulldozer Demolishes bjp Leader Yogesh Patel Marriage Hall

photo
تصویر
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 12:18 PM IST

بریلی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع شادی ہال کو بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کی ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں جے سی بی کے ذریعہ منہدم کر دیا۔ Bulldozer Demolishes bjp Leader Yogesh Patel Marriage Hall بی ڈی اے کی جانب سے شادی خانہ کو دی گئی اجازت کے بغیر تعمیر نہ کرنے کے خلاف نوٹس جاری کی گئی تھی۔ قبل ازیں یوگیش پٹیل بی جے پی سے وابستہ تھے لیکن عین انتخابات سے قبل انہوں نے بی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور بی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں مقابلہ بھی کیا تھا۔

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بھوجی پورہ بلاک کے سربراہ یوگیش پٹیل کو بی جے پی سے بغاوت کرنا کافی مہنگا پڑا۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں یوگیش پٹیل نے بی جے پی سے بغاوت کرکے بہوجن سماج پارٹی سے چناؤ لڑا تھا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یوگیش پٹیل کی بغاوت کی وجہ سے اس حلقہ سے بی جے پی کو ناکامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی کے نریلا میں تین منزلہ عمارت منہدم، چار ہلاک

بریلی ضلع میں کل نو اسمبلی سیٹوں میں سے دو سیٹوں پر سماجوادی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ باقی سات سیٹوں پر بی جے پی نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے حصّہ میں آنے والی بہیڑی اور بھوجی پورہ دو سیٹیں ہیں۔ اس میں بھوجی پورہ سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار شہزل اسلام نے بی جے پی بہورن لال موریہ کو شکست دی ہے۔ اس چناؤ میں کامیابی حاصل کرنے والے شہزل اسلام کو 1 لاکھ 19 ہزار 402 ووٹ ملے، جبکہ بہورن لال موریہ کو 1 لاکھ 9 ہزار 993 ووٹ ملے۔ یعنی سماجوادی پارٹی کے شہزل اسلام نے بی جے پی کے بہورن لال موریہ کو 9 ہزار 409 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے یوگیش پٹیل نے بی جے پی بغاوت کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور بہوجن سماج پارٹی سے چناؤ لڑا۔ جس میں یوگیش پٹیل کو کل 26 ہزار 909 ووٹ ملے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اگر یوگیش بی جے پی سے بغاوت نہ کرتے تو یہ سیٹ بھی بی جے پی کھاتے میں درج ہو سکتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.