نوول کورونا وائرس (کووڈ -19) کی روک تھام کے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے مقصد کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے
جسے ضلع میں صد فیصد کامیاب بنانے کے لیے دیوی پاٹن منطقہ کے ڈی.آئی.جی راکیش کمار نے آج بھارت نیپال سرحد کے چیک پوسٹ کا معائنہ کیا ۔
سرحد پر تعینات پولیس فورس و ایس.ایس.بی کے افسران سے سرحدی علاقوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق جانکاری حاصل کی اور حکومت کی جانب سے دۓ گۓ گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ۔
اس کے بعد تھانہ روپیڈیہا میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ملاقات کر کورونا وائرس سے بچاؤ و اس کے روک تھام کی پالیسی پر گفتگو کی۔
پریس سے مخاطب ہوکر کہا کہ کہ ہمارے اس پورے علاقے میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ملا ۔ جو بھی لوگ اس مہیم جس جگہ سے کام کر رہے ہیں ۔
وہ سبھی اس کامیابی کا مستحق ہے اور وزیر اعظم کے ذریعہ دی گئی ہدایت پر عمل کرنے کے لئے بھی عوام کو مبارکباد پیش کی اور آگے بھی کورونا سے اس لڑائی میں عوام سے تعاون کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر اڈیسنل پولیس کپتان رویندر کمار سنگھ، سرکل آفیسر نانپارا ارون چند کے علاوہ ایس ایس بی و مقامی پولیس کے افسران موجود رہے۔