اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ رام گاؤں کے تحت بلوا پورعلاقے میں چہیز میں موٹرسائیکل نہ ملنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ونیتا بنت بچھراج ساکن گرہوا کی شادی اکھلیش کے ساتھ گزشتہ دو سال پہلے ہوئی تھی۔ مقتول کی والدہ کے مطابق اکھلیش شادی کے کچھ دن بعد سے ہی بیٹی ونیتا کو جہیز کم ملنے کو لیکر اسے پریشان کیا کرتا تھا
اس کی چھوٹی موٹی خواہشات کو پوری بھی کی جاتی تھی لیکن اس کی خواہشات میں روزبروز اضافہ ہوتا گیا جسے ہم پوری نہیں کرسکتے تھے ۔
وہ اب ایک لاکھ روپے نقد اور موٹر سائیکل کا مطالبہ کرنے لگا تھا اس کی وجہ سے اس نے میری بیٹی کو پھانسی پر لٹکاکر قتل کر دیا، مقتول خاتون کے والد نے شوہر اکھلیش، ساس سدھا، نند جھمکا، نندوئ لالا پر مقدمہ درج کیا گیا ہے-