اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے میں آج لاک ڈاؤن کے دوران غریب مزدور اور مسافروں میں سیرت کمیٹی بہرائچ، بہوجن سماج پارٹی کے سینئر رہنما شیخ مشرف اور مدر ٹیریسا فاؤنڈیشن کی جانب سے آج ضلع مجسٹریٹ ریلیف فنڈ میں تعاون کیا اور غریبوں میں راشن کٹ راشن کٹ تقسیم کیا-
لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ تر لوگ بےروزگار ہوکر اپنے اپنے گھروں میں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کے پاس فی الحال کوئی کام نہیں ہے۔
ایسے میں مزدور اور اس کا خاندان فاقہ کشی کو مجبور ہیں۔ جن کی مدد کے لئے ضلع کے تمام تنظیمیں، ذمہ داران اور صاحب حیثیت لوگ آگے آۓ ہیں۔
اسی سلسلے میں بہوجن سماج پارٹی کے سینئر رہنما شیخ مشرف نے سٹی مجسٹریٹ تیج پرکاش سے ملاقات کرکے مالی تعاون کرتے ہوئے 50000 روپے کا چیک ضلع مجسٹریٹ ریلیف فنڈ میں جمع کرایا اور غریبوں کے لئے 25 راشن کٹ بھی دیا ۔
سرت کمیٹی بہرائچ کے ضلع صدر تیجے خاں کی قیادت میں ایک وفد آج ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار سے ملاقات کرکے 400 پیکٹ راشن کٹ غریبوں میں تقسیم کے لیے ضلع انتظامیہ کے حوالے کیا ۔
اس کے علاوہ مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے دیوی پاٹن منطقہ کے صدر راشد علی کی قیادت میں آج نانپارہ کے مختلف علاقوں میں غریب، مزدوروں میں اناج کٹ تقسیم کیا اور عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے دۓ گۓ گائیڈ لائن پر عمل کریں تبھی ہم اس وبا سے نجات پا سکتے ہیں -
اس موقع اپر ضلع مجسٹریٹ، سٹی مجسٹریٹ، ضلع مویشی آفیسر کے علاوہ عبدالحمید شاہ، رفیع احمد، اقبال احمد راعینی، نعیم خان، محمد سلیم، محفوظ احمد، شاقب جمیل، شکیل مکرانی، فہیم صدیقی، منشاد احمد، شارق خان، گھنشیام داس گپتا، پرمود گوتم، چھوٹے لال, ڈاکٹر محمد رفیع، محمد شعیب اور محمد قاسم موجود رہے۔