ETV Bharat / state

UP ATS Arrests Youth: یوپی اے ٹی ایس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 2:11 PM IST

اعظم گڑھ سے یوپی اے ٹی ایس نے صباء الدین اعظمی نامی شخص کو مبینہ ملک مخالف سرگرمی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ UP ATS Arrests Youth for Allegedly Planning for Attack

UP ATS arrests youth
یوم آزادی کے پیش نظر اتر پردیش اے ٹی ایس کی کارروائی

لکھنؤ: اتر پردیش اے ٹی ایس Uttar Pradesh ATS نے صباء الدین اعظمی نام کے ایک شخص کو گرفتار کر کے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اتر پردیش کے کئی ٹھکانوں کو بم سے اڑانے کی تیاری کر رہا تھا اور اس کے لیے اس نے کئی سیاسی رہنما کی معلومات کی اکٹھا کی تھی۔ اتر پردیش اے ٹی ایس نے کہا کہ ملزم مبینہ طور پر شدت پسندانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اتر پردیش اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کے موبائل میں ایسے ایپلی کیشنز ملے ہیں جس کے ذریعے وہ سیاسی رہنماؤں کی معلومات جمع کر رہا تھا، اس موبائل سے اتر پردیش اور ممبئی کے کچھ مشتبہ افراد کے نمبرز بھی ملے ہیں جو ملزم کی مدد کر رہے تھے۔ Uttar Pradesh ATS Action in View of Independence Day

اے ٹی ایس نے دعویٰ کی کہ ملزم ٹیلی گرام کے AL-SAQR میڈیا گروپ سے وابستہ تھا۔ اس گروپ میں نوجوانوں کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں اکسایا جا رہا تھا۔ ٹیلی گرام کے اس گروپ کی قیادت 'خطاب کشمیری' کر رہا تھا۔ ایجنسی کے مطابق 'خطاب کشمیری' ایک کوڈ نام ہے۔ اتر پردیش اے ٹی ایس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے اور اب اسے عریمانڈ پر لینے کی تیاری چل رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.