ETV Bharat / state

UP ATS Arrests One Suspect سہارنپور سے مبینہ شدت پسند گرفتار - القاعدہ ان انڈین سب کانٹینٹ

اترپردیش اے ٹی ایس نے سہارنپور سے ایک مبینہ شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ UP ATS Arrests One Suspect

سہارنپور سے مشتبہ شدت پسند گرفتار
سہارنپور سے مشتبہ شدت پسند گرفتار
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 9:07 AM IST

سہارنپور: ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں یوپی اے ٹی ایس نے ایک مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ ہے۔ مبینہ شدت پسند اظہر الدین پر الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کو جہاد کے نام پر شدت پسند بناتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 26 ستمبر کو اترپردیش اے ٹی ایس نے بنگلہ دیش کی شدت پسند تنظیم اے کیو آئی ایس اور جے ایم بی ماڈیول کے لقمان نام شخص کو گرفتار کرکے نیٹ ورک کا انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس سے پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیے گئے مبینہ مشتبہ شدت پسند اظہرالدین کا نام سامنے آیا تھا۔ UP ATS Arrests One Suspect

اے ڈی جی یو پی اے ٹی ایس نوین اروڑہ نے دعویٰ کیا کہ سہارنپور کا رہنے والا اظہر الدین عرف چراغ الدین جہاد پھیلانے کے نام پر نوجوانوں کو ویڈیوز اور لٹریچر فراہم کرتا تھا اور انہیں شدت پسند تنظیموں، اے کیو آئی ایس اور جے ایم بی کے نظریات سے جوڑتا تھا۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ اظہرالدین بھارت میں شریعہ قانون نافذ کرنے اور اسلامک راشٹر بنانے کے مشن کے لیے بھی کام کررہا تھا۔ اس میں اس کا ساتھ لقمان، ابو طلحہ، مدثر، احسان و مفکر ساتھ دے رہے تھے۔ UP ATS Arrests One Suspect

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش اے ٹی ایس نے بتایا کہ گذشتہ 26 ستمبر کو القاعدہ ان انڈین سب کانٹینٹ (اے کیو آئی ایس) اور نیو جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کے سلیپر ماڈیول لقمان سمیت 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی شدت پسند نیٹ ورک کا انکشاف ہوا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران اے ٹی ایس کے سامنے اظہرالدین کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ اے ٹی ایس کی ٹیم مسلسل اظہرالدین کو تلاش کررہی تھی تبھی اس کے سہارنپور میں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی 30 دسمبر کو اسے حراست میں لے کر لکھنئو میں واقع آفس لے آئی جہاں پوچھ گچھ کے بعد سنیچر کو اسے گرفتار کرلیا گیا۔ UP ATS Arrests One Suspect

یہ بھی پڑھیں : Four Suspected Terrorists Arrested: کرنال سے چار مشتبہ شدت پسند گرفتار، بڑی مقدار میں گولیاں اور بارود برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.