ETV Bharat / state

اترپردیش: اے ٹی ایس نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کو کاکوری میں رنگ روڈ علاقے میں واقع ایک مکان سے گرفتار کیا گیا۔

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 6:40 PM IST

اترپردیش: اے ٹی ایس نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا
اترپردیش: اے ٹی ایس نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا

اترپردیش اے ٹی ایس نے لکھنوں کے دوبگا علاقے سے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک اطلاع ملنے کے بعد اے ٹی ایس نے کاکوری کے رنگ روڈ علاقے میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دونوں افراد کے القاعدہ سے رابطہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

اے ٹی ایس کی جانب سے آپریشن کے وقت علاقہ میں بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس ذرائع نے چھاپہ ماری میں دو پریشر کوکر بم، ایک نیم تیار کردہ ٹائم بم اور تقریباً 7 کیلو دھماکہ خیز مادہ کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہیں، اے ٹی ایس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمین کوئی بڑی کارروائی کرنے کی فراق میں تھے۔

اے ٹی ایس نے تھانہ کاکوری علاقہ کے دبگا چورہے پر واقع فرید پور گاؤں میں دوپہر 12.30 بجے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ چھاپے کے دوران احتیاطی طور پر آس پاس کے مکانات کو خالی کرالیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس کے کمانڈوز نے بھی سرچ آپریشن میں شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تبدیلی مذہب معاملہ میں ایک اور گرفتار

قبل ازیں اے ٹی ایس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم سے ملی جانکاری کے بعد اے ٹی ایس نے فرید پور گاؤں میں سراج، ریاض اور شاہد کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ کاروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اے ٹی ایس ٹیم کی جانب سے مکانات میں موجود افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.