بی جے پی حکومت میں وزیر رہے سوامی پرساد موریہ اور متعدد ارکان اسمبلی کے علاوہ سینئر کانگریس رہنما عمران مسعود سماجوادی پارٹی میں شامل ہوکر اترپردیش میں اتحاد کی سرکار بنانے کا اظہار کررہے ہیں۔ اسی کڑی میں میرٹھ پہنچے اوتار سنگھ بڈھانا Avtar Singh Bhadana نے راشٹریہ لوک دل Rashtriya Lok Dalمیں شامل ہوکر اتحاد کو مضبوطی دینے کی بات کہی ہے۔
یوپی میں سیاسی ماحول ایک بار پھر گرما گیا ہے، خاص کر مغربی اترپردیش میں گجر سماج کی رہنمائی کرنے والے اوتار سنگھ بڈھانا Avtar Singh Bhadana نے یوگی حکومت میں اپنے سماج کو نظرانداز کیے جانے سے ناراض ہوکر، بی جے پی حکومت کو کو سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے۔
دادری میں سمراٹ میہر بھوج کے مجسمے کی بے حرمتی سے ناراض ہوکر اب راشٹریہ لوک دل میں شامل ہونے کے بعد وہ مغربی اتر پردیش میں گجرسماج کے علاوہ اقلیتوں اور شیڈول کاسٹ کو نظر انداز کیے جانے سے وہ یوپی میں گٹھبندھن کی سرکار بنانے کی بات کہہ رہے ہیں۔
اوتار سنگھ بڈھانا Avtar Singh Bhadana نے بی جے پی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا جو سماج مغربی یوپی میں ان کو 100 سے زائد سیٹیں دلا سکتا ہے وہ ان سیٹوں کو واپس لینا بھی جانتا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: BJP's Rebel MLAS Join The SP: بی جے پی سے بغاوت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی ایس پی میں شامل
اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہے ویسے ہی یہاں کا سیاسی پارا بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں اب یہ سیاسی بیان بازی ووٹرس کا ووٹ حاصل کرنے میں کتنی کامیاب ہوتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔