سہارنپور: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تشہیری مہم BJP's campaign in Uttar Pradesh Assembly elections کے لئے مغربی یوپی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دیوبند کا پہلا دورہ بدانتظامی کی نذر ہوگیا، بدانتظامی کے سبب وزیر داخلہ امت شاہ کافی ناراض دکھائی دئے اور محض چند منٹ بعد ہی وہ اپنے دورہ کو درمیان میں چھوڑ کر سہارنپور کے لئے روانہ ہوگئے، جس کے سبب یہاں کارکنان اور ان کے استقبال میں کھڑے لوگوں کو مایوسی ہوئی۔
اس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ دیا اور سہارنپور کے لئے روانہ ہوگئے۔ وہیں کووڈ پروٹول اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بھی اڑائی گئیں، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے کچھ دکانداروں اور لوگوں کے درمیان بی جے پی کے تشہیری پمفلٹ تقسیم کئے اور لوگوں سے بی جے پی کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کو تنقید کانشانہ بنایا۔
وزیر داخلہ امت شاہ کی آمد کے سبب یہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور بازار بی جے پی کے جھنڈوں سے بھر دئے گئے تھے، لیکن پروگرام کے دوران ہوئی بدانتظامی کے سبب وزیر داخلہ یہاں تک نہیں پہنچ سکے اور واپس لوٹ گئے، جس کے سبب پھول مالائیں، پگڑی اور شال وغیرہ لیکر ان کے استقبال کی تیاریاں کررہے کارکنان اور تاجروں کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah Deoband Visit: امت شاہ کے دورہ دیوبند پر مولانا عمیر مدنی کی تنقید
وزیر داخلہ محض پندرہ منٹ دیوبند میں رکے، اس دوران وزیر داخلہ کافی ناراض دکھائی دئے۔ حالانکہ بی جے پی کارکنان نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے پوری طاقت جھونک دی تھی اور صبح سے ہی کارکنان ان کے انتظار میںکھڑے تھے، لیکن انہیں مایوس ہوئی۔ ادھر وزیر داخلہ امت شاہ کے پروگرام میں ہوئی بد انتظامی کولیکر ہندو جاگرن منچ نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی اور انتظامیہ کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔