علی گڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ میں بین مذاہب معاشقہ معاملے میں ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو تھانہ گاندھی پارک علاقہ میں ایک لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے ملزم نوجوان کو لو جہاد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ملزم نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
جانکاری کے مطابق گاندھی پارک تھانہ علاقہ کی رہنے والی ایک لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ چھ ماہ سے میرٹھ کے رہنے والے آریان عرف زاہد نے اپنا مذہب چھپا کر انسٹاگرام پر اس کی بہن سے دوستی کی اور اسے اپنے پیار کے جال میں پھنسایا۔ لڑکی نے بتایا کہ ہفتہ کو زاہد میرٹھ سے علی گڑھ آیا اور اس بہن کو نشہ آور چیز پلائی۔ گھر والوں کو یہ دوائیں کھلانے کے بعد ان دونوں زیورات اور رقم لے کر بھاگنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کی بہن نے سب کو نشہ آور مادہ ملی ہوئی چائے پلائی۔ اس کے بعد وہ آریان عرف زاہد کے ساتھ بھاگنے کی تیاری کر رہی تھی لیکن اس کے گھر والوں نے اس کی بہن اور اس کے عاشق کو پکڑ لیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی میرٹھ میں الماری کی دکان ہے۔
گاندھی پارک پولیس اسٹیشن کے ہیڈ رویندر کمار دوبے نے بتایا کہ نام بدل کر دوستی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں نے اس معاملے میں شکایت کی ہے۔ ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے لڑکی کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا ہے۔ انکوائری کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔