ETV Bharat / state

AMU Students Dharna ساتویں روز طلبہ کے دھرنے کو طالبات کی حمایت حاصل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 11:10 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء یونین (AMUSU) کے انتخابات کے لیے باب سید پر چل رہے دھرنے نے آج ساتویں روز ویمنس کالج کی طالبات کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ اسی درمیان یونیورسٹی پراکٹر پہلی مرتبہ دھرنے کے مقام پر پہنچے اور کہا کہ موجودہ وقت انتخابات کے لیے مناسب نہیں ہے۔

ساتویں روز طلباء کے دھرنے کو طالبات کی حمایت حاصل

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے حالات گزشتہ کچھ ماہ سے مسلسل ناسازگار ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ 18 ماہ سے اس کا کوئی مستقل وائس چانسلر نہیں ہے، جس کے سبب کارگزار وائس چانسلر اپنے منمانی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ غیر قانونی طریقے سے سلیکشن کمیٹی کروا رہے ہیں، مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا طریقہ کار شروع نہیں کر رہے ہیں، اے ایم یو کورٹ، اکیڈمی کونسل، ایگزیکٹو کونسل کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے لئے انتخابات نہیں کروائے رہے ہیں اور طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان طلباء کے دھرنے کے بعد بھی نہیں کر رہے ہیں۔

اے ایم یو طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ اور اس کے لئے چیف الیکشن آفیسر کے اعلان کے لئے یونیورسٹی طلباء گزشتہ سات روز سے باب سید کو بند کرکے دھرنے دے رہے ہیں جس کو دیکھ کر ایسا لگا کے آج انتظامیہ کے کان پر چوں رینگا ہے کیونکہ دھرنے پر طالبات کی حمایت کے بعد یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی دھرنے پر آج پہلی بار پہنچے۔

پراکٹر نے طلباء و طالبات کو سمجھنے کی لاکھ کوشش کی لیکن طلباء نے ایک نہیں مانی، طلباء نے صاف کیا جب تک انتظامیہ ہمیں طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ اور چیف الیکشن آفیسر کا اعلان نہیں کرتی ہم کسی قیمت پر یہاں سے نہیں ہٹیں گے چاہے انتظامیہ ہمیں معتل کیوں نہیں کردے۔

طلباء و طالبات کا الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کے مسائل کا حل تو دور ہے انکو سنتا بھی نہیں ہے، انتظامیہ طلباء پر دباؤ بناتا ہے جبکہ طلباء و طالبات کو ہاسٹل سے لے کر کلاس روم تک مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Students اے ایم یو طلبہ نے سلیکشن کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا

انہوں نے مزید کہا کیونکہ طلباء یونین نہیں ہے اس لئے انتظامیہ طلباء کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکالتا ہے، یونیورسٹی میں طلباء اب محفوظ نہیں ہے، سانپ طلباء کو کمرے میں داخل ہو کر کاٹ رہے ہیں، کیمپس میں باہری افراد فائرنگ کرکے چلے جاتے ہیں جس میں طلباء زخمی ہوتے ہیں۔

اس لئے یونیورسٹی کیمپس میں لاء اینڈ آرڈر کے لئے طلباء کی حفاظت کے لئے مستقل وائس چانسلر اور طلباء یونین کا ہونا بہت ضروری ہے، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، یونیورسٹی ایکٹ اس کی ہمیں اجازت دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.