ملزمین کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے، شدت پسند یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ دہلی فسادات، این آر سی احتجاج، فسادات میں 47 لوگوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ایودھیا میں حملہ کرنے کی تیاری تھی۔
یوسف نے بتایا کہ اس کے دو ساتھیوں نے اترپردیش کا رخ کیا ہے۔ نیپال کے راستے سے شدت پسند یوپی میں داخل ہوئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈی کے ٹھاکر کی سربراہی میں یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم دہلی پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایس ٹی ایف کے دستے ایودھیا میں مستعد ہوگئے ہیں۔
بلرامپور، بہرائچ، جون پور، کوشی نگر سیمت دو درجن مقامات پر چھان بین کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ ریاست میں ہائی الرٹ ہے، تمام مقامات پر نظر رکھی جارہی ہے، پولیس پوری طرح مستعد ہے، کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔