اترپردیش کے بجنور کے تھانہ کوتوالی کے گاؤں کرونڈا میں، چند مقامی لوگوں نے زبردستی جے سی بی مشین چلا کر گھر کی دیوار کو توڑنے کی کوشش کرنے لگے۔ جس کے بعد تنازع بڑھ گیا اور دونوں طرف سے تکرار ہونے لگی۔ یہ تکرار بڑھ کر لڑائی میں تبدیل ہوگئی جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
فریقین ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے اور اینٹوں اور پتھروں سے ایک دوسرے کو مارنے لگے۔
اس میں چھ افراد کو زبردست چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔
سرکاری ڈاکٹر کے مطابق ، چھ افراد زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جبکہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے ملزم کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔