ETV Bharat / state

غیرمنظم شعبہ کے مزدوروں کو ملے گا سبھی اسکیموں کا فائدہ - غیرمنظم شعبہ کے مزدوروں کو ملے گا سبھی اسکیموں کا فائدہ

اترپردیش کے وزیر محنت و روزگار کیشو پرساد موریہ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت غیر منظم شعبہ کے کاریگروں اور مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے اور ان کی زندگی کو خوشحال بنانے کےلیے اترپردیش ریاستی سماجی تحفظ بورڈ (state social security board)کے توسط سے وزیراعلیٰ حادثہ بیمہ اسکیم اور مکھیہ منتری جن آروگیہ یوجنا چلا رہی ہے۔

غیرمنظم شعبہ کے مزدوروں کو ملے گا سبھی اسکیموں کا فائدہ

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 10:46 PM IST

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ان اسکیمات کا فائدہ لینے کےلئے مزدو ر اپنا آن لائن رجسٹریشن بورڈ کے پورٹل www.upssb.in پر کر سکتے ہیں۔ ابھی تک اس پورٹل پر 3425مزدور اپنا رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ غیر منظم شعبہ کے تحت 45 زمروں کے کام کرنے والے کاریگروں کو اسکا فائدہ ملے گا۔

وزیر محنت اور روزگار سوامی پرساد موریہ نے بتایاکہ ریاستی حکومت غیر منظم شعبہ کے ایسے مزدوروں کو مستفید کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے، جنہیں اب تک کسی بھی اسکیم کا فائدہ نہیں مل پا رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سماجی تحفظ بورڈ کی اسکیموں کا فائدہ لینے کےلئے لیبر بورڈ کے پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرائیں۔

رجسٹریشن کے وقت مزدور کو بینک اورآدھار کی تفصیلات، کنبہ اور دیگر افراد اور لواحقین کی تفصیلات درج کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی اسکیم کا خاکہ اور درخواست کنندہ کی فوٹوتصویر بھی اپ-لوڈ کرنی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ مزدور رجسٹریشن کےلئے محض 10روپئے اور کنٹریبیوشن کےلئے 10روپئے سالانہ کی شرح سے پانچ برس کےلئے کل 60روپئے یک مشط جمع کرنا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ حادثہ بیمہ اسکیم کے تحت مزدور کی حادثہ میں موت واقع ہونے یا معذوریت کی صورت میں دو لاکھ روپئے کی مالی مدد ملے گی۔ اس کےلئے امیدوار مزدور کو 12روپئے ماہانہ پریمیئم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ اسی طرح مکھیہ منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت مجاز سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مزدور کنبوں کو پانچ لاکھ روپئے تک کا سالانہ علاج کی سہولت دی جائےگی۔

کیشو پرساد موریہ نے کہا جو اس اسکیم سے مستفید ہونگے اس مین دھوبی، درزی، مالی، موچی، نائی، بنکر، کوری، جلاہا، پھل-پھول فروش، چائے-چاٹ کا ٹھیلہ لگانے والے، فُٹ پاتھ تاجر، حمال، قلی، جنریٹر لائٹ اٹھانے والے، کیٹرنگ میں کام کرنے والے، پھیری لگانے والے، موٹر سائیکل-سائیکل کی مرمت کرنے والے، گیرج کاریگر، نقل وحمل سے وابستہ کاریگر، آٹو ڈرائیور،صفائی اہلکار، ڈھول-باجا بجانے والے، ٹینٹ ہاو ¿س میں کام کرنے والے، ماہی گیر۔ تانگہ-بیل گاڑی چلانے والے، اگربتّی بنانے والے، گاڑی چلانے والے، گھریلو صنعت میں لگے مزدور، دکانوں پر کام کرنے والے مزدور،کھیتی ہر مزدور، چرواہا، گھوسی،ملّاح، نٹ-نٹنی، رسوئیا، ہڈّی بیننے والا، اخبار تقسیم کرنے والا، ٹھیلہ مزدور، رنگائی-پتائی-دھولائی کا کام کرنے والے، دری، کمبل، زری-زردوزی،چکن کا کام کرنے والے، میٹ شاپ اور پولٹری فارم پر کام کرنے والے، ڈیری والے، کانچ کی چوڑی اور دیگر کانچ کی مصنوعات میں خود کا روزگار میں کام کرنے والے کاریگرمزدور وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.