ETV Bharat / state

بارہ بنکی : خوددار افراد کے لئے رکن اسمبلی کی منفرد پہل - اترپردیش نیوز

لاک ڈاؤن کے وجہ سے سماج کے سبھی طبقے متاثر ہوئے ہیں، ایک ایسا ہی طبقہ جو خوددرای کے سبب اپنی رواداد کسی کو سنا نہیں سکتا۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے بارہ بنکی سے رکن اسمبلی دھرم راج سنگھ نے مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

خوددار افراد کے لئے رکن اسمبلی کی منفرد پہل

author img

By

Published : May 2, 2020, 4:50 PM IST

لاک ڈاؤن سے سبھی طبقے متاثر ہوئے ہیں۔ امیر ہوں یا غریب سب کوئی مالی طور پر متاثر ضرور ہوئے ہیں۔ غریب اور بے سہارا افراد کی مدد کے لئے بڑے پیمانے پر کام ہو رہا ہے، لیکن ایک طبقہ ایسا ہے جو متاثر تو ہوا ہے لیکن اپنی خودداری کی وجہ سے کسی کے سامنے مدد کے لئے ہاتھ نہیں پھیلا سکتا۔ ایسے افراد کے لئے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی نشست سے رکن اسمبلی دھرم راج سنگھ یادو عرف سریش یادو نے بڑی اور منفرد پہل کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دھرم راج یادو نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اپنے نمبر کے ساتھ جاری کی ہے۔ انہوں ان افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے، جن کے لئے مدد کا مطالبہ کرنے میں خودداری آڑے آ جاتی ہے۔

دھرم راج یادو نے کہا ہے کہ ایسے افراد سیدھے ان کے نمبر پر فون کر کے مدد لے سکتے ہیں اور ان کی شناخت سامنے نہیں لائی جائے گی۔

ان کی اس پوسٹ کا اثر یہ ہے کہ بارہ بنکی ہی نہیں ملک کے تمام اضلاع سے مدد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور وہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں مدد بھیج رہے ہیں۔

سریش یادو ایک ہزار سے 1500 روپے تک کی ہی مدد کر رہے ہیں۔ ان کو یہ پہل شروع کرنے کا خیال اپنے علاقے کے دورہ کے دوران ایک بزرگ سے گفتگو کے دوران ہوا۔

اس کے بعد انہوں نے یہ کام شروع کیا۔ اس کے علاوہ دھرم راج سنگھ یادو غریب بے سہارا افراد کی اپنے گھر اور دفتر سے بھی سیدھے مدد کر رہے ہیں۔

اس دوران دھرم راج یادو نے حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت نے دوسری ریاستوں میں پھنسے افراد کے لئے جو ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں، وہ نمبر یا تو موجود نہیں ہیں یا اٹھتے نہیں ایسے میں کیسے مدد ہو پائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.