ETV Bharat / state

Unique Kite لکھنو کا ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے والا منفرد پتنگ - kite business in utter pradesh

ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو کے چوپٹیا علاقے میں رہنے والے علی نواب پتنگ کے واحد ایسے کاریگر ہیں جنہوں نے پتنگ کی کاریگری کے لیے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک کا بھی دورہ کیا ہے۔ Lucknow's unique kite sold for Rs one thousand

ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے والا منفرد پتنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 10:22 AM IST

Updated : Sep 9, 2023, 11:08 AM IST

Unique Kite

لکھنو: لکھنو کے علاقے کے رہنے والے پتنگ کے کاریگر علی نواب کہتے ہیں کہ یوں تو پتنگ ہر شہر، گلی اور محلے میں بنائے جاتے ہیں لیکن پتنگ کے کاریگری میں کچھ خاص نکات ہوتے ہیں۔ جنہیں ہر کاریگر کو نہیں معلوم ہوتا ہے۔ ہمارے استاد عاشق حسین نے بتایا تھا کہ لکھنو کی پتنگ کی کاریگری خاص ہوتی ہے اور اس خاص کاریگری کو ہمیں سکھایا تھا۔ ہم ایک رنگ کے اور دو رنگ کے پتنگ بناتے ہیں پتنگ کی کیا خاصیت ہوتی ہے یہ تو اڑانے والا ہی بتا سکتا ہے لیکن ہمارے بنائے ہوئے پتنگ میں آواز نہیں آتی ہے جو بھی خرید کے لیے جاتے ہیں وہ یا تو ٹورنامنٹ میں پتنگ بازی کے ذریعے پتنگ لڑاتے ہیں یا کسی خاص موقع پر اسے اڑاتے ہیں۔

نواب علی کی شاندار پتنگ کی کاریگری کی وجہ سے بالی وڈ کی دنیا بھی اچھوتی نہ رہ سکی۔ نواب علی بتاتے ہیں کہ بالی وڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار جب بھی لکھنؤ آتے تھے تو ہمارے یہاں سے پتنگ لے جاتے تھے۔ علی نواب بتاتے ہیں کہ گزشتہ 60 برس سے ہم پتنگ کا کاریگری کا کام کرتے ہیں اور اسی کو ہم نے ذریعہ معاش بنایا ہے بچپن کے زمانے میں ہی ہم نے گھر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور پتنگ کا شوق کرنا شروع کیا اور اس کی کاریگری کو اپنا ذریعہ معاش بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے کئی شاگرد لکھنؤ میں بھی موجود ہیں اور بھوپال اور مراداْباد میں بھی ہمارے شاگرد موجود ہیں جو بہترین پتنگ کے کاریگر ہیں۔

مزید پڑھیں: لکھنو میں پتنگ بازی سے غرباء پروری کیسے ہوتا تھا؟

علی نواب کا ایک پتنگ 80 روپے سے شروع ہوتا ہے اور ایک ہزار روپے تک ان کا پتنگ فروخت ہوتا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ پتنگ کے خریداروں کی بھیڑ ہوتی ہے اور ہر کسی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے پتنگ خرید لے جائیں۔

Last Updated : Sep 9, 2023, 11:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.