ETV Bharat / state

Union MOS Sanjeev Balyan یکساں سول کوڈ کی حمایت میں مرکزی وزیرِ ڈاکٹر سنجیو بالیان کاوڑ یاترا پر نکلے - مرکزی وزیرِ ڈاکٹر سنجیو بالیان نکلے کاوڑ یاترا پر

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان منگل کو یو سی سی کی حمایت میں اپنے حامیوں کے ساتھ ہریدوار پہنچے۔ انہوں نے ہری کی پوڑی کے گھاٹ پر پہنچ کر گنگا میں ڈبکی لگائی۔ اس کے بعد کاوڑ اٹھا کر مظفر نگر کے لیے روانہ ہوئے۔

یکسا سول کوڈ کی حمایت میں مرکزی وزیرِ ڈاکٹر سنجیو بالیان نکلے کاوڑ یاترا پر

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 2:08 PM IST

یکسا سول کوڈ کی حمایت میں مرکزی وزیرِ ڈاکٹر سنجیو بالیان نکلے کاوڑ یاترا پر

مظفر نگر: یونیفارم سول کوڈ کے ڈرافٹنگ سے پہلے ہی ملک بھر میں اس کو لے کر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ اب یکساں سول کوڈ کی حمایت میں مرکزی وزیرِ ڈاکٹر سنجیو بالیان کاوڑ یاترا پر نکل پڑے ہیں۔ موسلا دھار بارش کے باوجود ان کا سفر جاری ہے۔ مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان 4 دنوں میں تقریب 82 کلومیٹر کا پیدل سفر کریں گے اور 14 جولائی کو مظفّر نگر کے شیو چوک پہچ کر شیو کا جلابھیشيك کریں گے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے کہا کہ کاوڑ اٹھانے کی میری بچپن سے خواہش تھی، جو اب 51 سال کی عمر میں جاکر پوری ہو رہی ہے۔

پیدل کاوڑ یاترا کے دوران یو سی سی کے بارے میں پھیلائی جا رہی غلط فہمیوں کو دور کریں گے، کیونکہ کاوڑ یاترا لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے اور لوگوں کو بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ سب سے پہلے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر دھامی نے یو سی سی کو لے کر کوششیں کیں ہیں۔ اب ہماری کوشش ہے کہ اتراکھنڈ کے بعد پورے ملک میں یو سی سی کو لاگو کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:AMUTA on UCC یو سی سی پر بحث فی الحال بے معنی، اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا بیان

ہر 10 کلومیٹر کے سفر کے بعد روک کر کاوڑیوں اور عام لوگوں سے بات کی جائے گی اور اُنھیں يو سی سی کے بارے میں بتایا اور سمجھایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد ملک میں امن و امان، خوشحالی لانا اور یکساں سول کوڈ کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.