ETV Bharat / state

Animal Fair and Agriculture Exhibition مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مظفر نگر میں زراعت اور مویشی میلے کا افتتاح کیا - Muzaffarnagar News

مظفرنگر میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری وزارت میں پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لاکھوں کروڑوں کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے میں ہمیشہ پر عزم رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی سے ممبئی تک ایک لاکھ کروڑ کی سڑک بنا ئی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری
مرکزی وزیر نتن گڈکری
author img

By

Published : Apr 7, 2023, 8:21 AM IST

مرکزی وزیر نتن گڈکری

مظفر نگر: مرکزی سڑک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن جے رام گڈکری مظفر نگر پہنچے،یہاں انہوں نے نمائش گراؤنڈ میں منعقد دو روزہ زراعت اور مویشی میلے کا افتتاح کیا۔ مظفر نگر کے زراعت اور مویشی میلے میں مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، ایم پی ستپال سنگھ، پی ڈبلیو ڈی کے وزیر جتن پرساد اور مرکزی وزیر پرشوتم روپالا بھی مرکزی سڑک اور ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری کے ساتھ مظفر نگر پہنچے۔
پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب دہلی سے دہرادون فضائی خدمات بحالی کے ساتھ ساتھ مظفرنگر میں فضائی خدمات کا آغاز کیا جائیگا۔ انھونے مزید کہا کے میرے ذہن میں ایک منصوبہ ہے کہ دہلی میرٹھ کے اب میری نگا ہ ان تمام تر منصبوں پر ہے جن کی تکمیل کے بعد لوگ با آسانی کم وقت میں دہلی یا میرٹھ سے مظفرنگر پہنچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے وزارت میں پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے، لاکھوں کروڑوں کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے میں ہمیشہ پر عزم رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی دارلحکومت دہلی سے ممبئی تک ایک لاکھ کروڑ کی سڑک بنا ئی جارہی ہے۔اس کے علاوہ 32 ایکسپریس ہائی ویز پر بھی کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایماندار کام کرنے والے لیڈروں کی کمی ہے۔انہوں نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک آپ کی ہے اور اس کے مالک بھی آپ ہی ہیں۔آپ کی سہولیات کے لئے حکومت کی جانب سڑکیں بنائی جارتی ہیں
مزید پڑھیں: Agricultural Fair at Muzaffarnagar مظفر نگر میں مرکزی وزیر نتن گڈ کری زرعی میلے کا افتتاح کریں گے
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خوشحال بنانا، گاؤں کو اسمارٹ گاؤں کے طور پر فروغ دینا، نوجوانوں کے ہاتھ میں کام دینا، نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا، زراعت کی پیداواری لاگت کو کم کرنا،یہ وہ چیزیں جن پر عمل آوری کے بعد ہی ملک خود کفیل بن سکتا ہے ۔زراعت اور مویشی میلے میں مہمان کے طور پر آئے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے ساتھ میلے کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ریاستوں کے کسانوں سے بات کی۔

پرشوتم روپالا نے کہا کہ زراعت اور جانوروں کے اس میلے سے کسانوں میں بیداری آئی ہے،جانوروں کے تئیں انسانوں کی محبت میں اضافہ ہوا ہے، ابھی تک تو یہ تھا کہ جانوروں کو کیوں پالا جائے اور کیسے پالا جائے، جانوروں کو کیسے چارہ دیا جائے۔ ان کا کیسے رکھ رکھاؤ رکھا جائے۔ میلے میں آنے والے کسان یہ سب چیزیں دیکھ رہے ہیں اور سیکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.