ETV Bharat / state

بجلی کے تار کی زد میں آنے سے چچا بھتیجی ہلاک - بجلی چوری کرکے ذاتی ٹیوب ویلوں کو چلانے کے لیے راستے میں ننگے تار پڑے تھے

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے کوتوالی علاقے میں کھیت میں گرے بجلی کے تار کی زد میں آجانے سے ایک کسان اور اس کی بھتیجی کی موت ہوگئی جبکہ بھتیجا جھلس گیا ہے۔

بجلی کے تار کی زد میں آنے سے چچا بھتیجی ہلاک
author img

By

Published : Aug 31, 2019, 11:25 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:06 PM IST

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شب کوتوالی دیہات علاقے میں پیڑابہر گاؤں کا رہنے والا رمیش اپنے بھتیجے راجویر اور شادی شدہ بھتیجی پوجا کے ساتھ آوارا جانوروں سے فصل کی حفاظت کرنے کے لیے کھیت میں جا رہا تھا۔

بجلی چوری کرکے ذاتی ٹیوب ویلوں کو چلانے کے لیے راستے میں ننگے تار پڑے تھے جس کی زد میں پوجا آگئی جب رمیش اور راجویر نے اسے بچانے کی کوشش کی تو وہ دونوں بھی تار سے چپک گئے۔

انہوں نے بتایا کہ شوروغل سن کر گاؤں والوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں بچانے کی کوشش کی تو کچھ لوگ کرنٹ کی زد میں آگئے لیکن اچانک بجلی غائب ہوجانے سے ان لوگوں کی جان بچ گئی۔

اس حادثے میں پوجا اور اس کے چاچا کی موت ہوگئی جبکہ راجویر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں والوں نے تار ڈالنے والے شخص کے خلاف کارروائی کی مانگ کو لے کر ہنگامہ کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اور قصوروار افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.