ETV Bharat / state

UID Number Would Be Issued to Athlete: ایتھلیٹ کو یو آئی ڈی نمبر جاری کیا جائے گا

ایتھلیٹ فیڈریشن آف انڈیا نے ایتھلیٹ کو یو آئی ڈی'User identifier' جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبھی کھلاڑیوں کو اب اپنا اندراج کرانا ہوگا۔ اس کے بعد اُنہیں ضلع اور ریاست کے کوڈ کے مطابق یو آئی ڈی کا اندراج کر دیا جائے گا۔ ایسا کرنے سے دھوکہ دہی پر روک تھام ممکن ہو جائے گی۔UID Number Would Be Issued to Athlete

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 5:09 PM IST

ایتھلیٹ کو یو آئی ڈی نمبر جاری کیا جائے گا

اپنی عمر اور ضلع کے نام پوشیدہ رکھکر دیگر گروپ اور ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلنے والے ایتھلیٹ کو پابند کرنے کے مقصد سے ایتھلیٹ فیڈریشن آف انڈیا نے 'یوزر آئڈینٹیفائر' جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبھی کھلاڑیوں کو اب اپنا اندراج کرانا ہوگا۔ اس کے بعد اُنہیں ضلع اور ریاست کے کوڈ کے مطابق یو آئی ڈی کا اندراج کر دیا جائے گا۔ ایسا کرنے سے دھوکہ دہی پر روک تھام ممکن ہو جائے گی اور فرضی طریقے سے کھیلنے والے ایتھلیٹ بھی گرفت میں آئیں گے۔UID Number Would Be Issued to Athlete

ایتھلیٹکس میں جعل سازی کے معاملے اکثر اور بیشتر آتے رہتے ہیں۔ کھلاڑی کبھی عمر چھپاتے ہیں اور کبھی کاغذات میں دھوکہ دہی کرکے دوسرے ضلع سے کھیلنے چلے جاتے ہیں۔ ابھی تک آن لائن ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے ان کی تصدیق بھی ٹھیک سے نہیں ہو پا رہی ہے۔ پورے ملک میں اس طرح کے معاملات سامنے آنے کے بعد اے ایف آئی نے یو آئی ڈی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ہر کھلاڑی کو یوپی ایتھلیٹک ایسوسی ایشن اور اے ایف آئی کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ ایک بار رجسٹریشن ہو جانے کے بعد، کھلاڑی کو اس کا منفرد نمبر مل جائے گا۔

ضلع ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے سکریٹری صاحبِ عالم نے بتایا کہ اے ایف آئی کے حکم کے بعد یوپی ایتھلیٹک ایسو سی ایشن نے تمام اضلاع کو ہدایات بھیج دی ہیں۔ بریلی میں ایتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کی یو آئی ڈی کے لیے رجسٹریشن شروع ہو گیا ہے۔ اس سے دھوکہ دہی پر آسانی سے روک تھام کی جا سکتی ہے۔ منفرد نمبر یعنی یو آئی ڈی ملنے کے بعد، آدھار کارڈ کی طرح یو آئی ڈی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ اس پر کھلاڑی کا رجسٹریشن نمبر، نام، والد کا نام، فون نمبر، ای میل آئی ڈی، تاریخ پیدائش، جنس، مستقل پتہ، خط و کتابت کا پتہ، پِن کوڈ، ضلع، رجسٹرڈ کلب کا نام، عمر کا گروپ، صنفی گروپ، ذاتی بہترین کارکردگی، سیشنل بہترین کارکردگی وغیرہ کی معلومات درج کی جائیں گی۔

یو آئی ڈی بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ اب کوئی بھی کھلاڑی یوپی ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے رجسٹریشن نمبر اور یو آئی ڈی کے بغیر مقابلے میں نہیں کھیل سکے گا۔ ضلع سطح سے قومی سطح تک مقابلے کے لیے یو آئی ڈی کی لازمیت ضروری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Athlete Mehtab Hussain Needs Help: ایتھلیٹ مہتاب حسین کو مدد کی درکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.