ریاست اترپردیش کے ضلع سلطانپور میں کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو سب انسپکٹر کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک چوکی انچارج کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا نے بتایا کہ جے سنگھ پور تھانے میں تعینات سب انسپکٹر نریندر کمار اور دوست پور تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کالکا پرساد کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔
لمبھوا تھانے کے تحت شنبھو گنج چوکی انچارج سب انسپکٹر یادو ویندر سونکر کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دفعہ 307 معاملے میں مؤثر کاروائی نہ کرنے، جرائم اور جرائم پیشہ افراد و اپنے بیٹ کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی نہ کرپانے وغیرہ جیسے معاملوں میں سب انسپکٹر کو معطل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا نظم ونسق کو مزید چست ودرست کرنے کے لیے کروندی کلا کے سینیئر سب انسپکٹر دیا شنکر مشرا کو یہاں سے ہٹا کر لمبھوا تھانے کے سینیئر سب انسپکٹر کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔