گورکھپور: ریلوے انتظامیہ نے اگنی ویر امیدواروں کی سہولیت کے لئے وارانسی سٹی اور سہجنواں کے درمیان دو جوڑی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑی نمبر 05109/05110 وارانسی سٹی سہجنواں۔ وارانسی سٹی اسپیشل گاڑی 15 سے 20 نومبر تک 05111 وارانسی سٹی۔ سہجنواں اسپیشل گاڑی 15 سے 20 نومبر تک اور 05112 سہجنواں۔ وارانسی سٹی اسپیشل گاڑی 16 سے آئندہ 21 نومبر تک چلائی جائے گی۔ Railway Board on Agniveer Candidates
انہوں نے بتایا کہ 05109 وارانسی سٹی۔ سہجنواں اسپیشل گاڑی 15 سے 20 نومبر تک وارانسی سٹی سے 05:15 بجے روانہ ہوکر 12:00 بجے سہجنواں پہنچے گی جبکہ 05110 سہجنواں۔وارانسی سٹی اسپیشل گاڑی 15 سے 20 نومبر تک سہجنواں سے13:00 بجے روانہ ہوکر 20:00 بجے وارانسی سٹی پہنچے گی ۔ اس گاڑی میں جنرل، سلیپر کے 08کوچ لگائے جائیں گے۔ varanasi to sahjanwa special train
یہ بھی پڑھیں: Indian Army sings MoU with 11 banks اگنی ویروں کی تنخواہ کے لیے فوج نے 11 بینکوں کے ساتھ معاہدہ کیا
اسی طرح سے 051111 وارانسی سٹی ۔ سہجنواں اسپیشل ٹرین 15نومبر سے 20 نومبر تک وارانسی سٹیر سے 19:30بجے روانہ ہوکر دوسرے دن 03:00 بجے سہجنواں پہنچے گی جبکہ 05112 سہجنواں۔وارانسی سٹی اسپیشل ٹرین 16 سے 21نومبر تک سہجنواں سے 04:00 بجے روانہ ہوکر 11:00 بجے وارانسی سٹی پہنچےگی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسپیشل گاڑیاں اپنے روٹ پر سارناتھ، اونڈیہار، سادات، جکھنیا، دلہوپور، مئو، بیلتھرا روڈ، لار روڈ، سلیم پور، بھٹنی، دیوریا صدر، گوری بازاری، چیری۔ چورا اور گورکھپور اسٹیشنوں پررکیں گی۔ Special Trains for Agniveer Candidates
یو این آئی