ریسرچ اسکالر عبدالحق اور ارشد منصور کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی سینیئر ریسرچ فیلو شپ (ایس آر ایف) کے تحت 35 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔
آئی سی ایم آر فیلو شپ کے تحت اترپردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ریسرچ اسکالر عبدالحق گوشت پر مبنی خوردنی اشیاء کے معیار اور اس کے قابل استعمال رہنے کی مدت پر تحقیقی کام کریں گے۔
جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ریسرچ اسکالر ارشد منصور گوشت پر مبنی خوردنی اشیاء میں آم کے چھلکے اور پان کے پتے کے استعمال اور اس کے فوائد پر تحقیق کریں گے۔
ریسرچ اسکالر عبدالحق نے مزید بتایا آئی سی ایم آر کی فیلو شپ ہم لوگوں کو ملی ہے۔ ہم گوشت پر مبنی خوردنی اشیاء کے معیار اور اس کے قابل استعمال رہنے کی مدت پر تحقیق کریں گے۔
عبدالحق نے مزید بتایا گوشت کے استعمال سے بہت سی بیماریاں ہوتی ہیں جیسا گوشت میں سب سے زیادہ کمی ڈائٹری فائبرس کی ہوتی ہے، اس کو ہمیں دوسرے پودوں کے ذریعہ شامل کرنے پر کام کرنا ہے تاکہ ہم پیٹ کی بہت سی بیماریوں اور کولیسٹرول وغیرہ پر قابو پا سکیں۔ ہماری یہ تجویز انہیں پسند آئی اور اسی کی وجہ سے یہ آئی سی ایم آر کی فیلو شپ ملی ہے۔
ریسرچ اسکالر ارشد منصور نے خصوصی گفتگو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین اور سپروائزر پروفیسر صغیر احمد کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بہت اچھی طرح سے میری رہنمائی کی، جن کی وجہ سے یہ آئی سی ایم آر کی تین سال کے لیے فیلو شپ ملی ہے۔
ارشد منصور نے مزید کہا کہ ہم گوشت پر مبنی خوردنی اشیاء میں آم کے چھلکے اور پان کے پتے کے استعمال اور اس کے صحت پر اثرات و فوائد پر تحقیق کریں گے، تاکہ گوشت سے متعلق مختلف بیماریوں کا ازالہ کرسکیں۔
پوسٹ ہارویسٹ انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ کے استاد و سپروائزر پروفیسر صغیر احمد نے ان دونوں رسرچ اسکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آئی سی ایم آر فیلوشپ کی مدت ایک سال ہے، جس میں مرحلہ وار طریقے سے تین سال تک توسیع ہو سکتی ہے۔
پروفیسر صغیر احمد نے مزید کہا کہ ان کی تحقیق سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:
مسلم پرسنل لا بورڈ کا ویب سیریز بنانے کا فیصلہ
پوسٹ ہارویسٹ انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ کے ریسرچ اسکالر عبدالحق اور ارشد منصور کو آئی سی ایم آر کی سینیئر ریسرچ اسکالر شپ ملنے پر شعبہ کے دیگر اسکالرز اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے خوشی کا اظہار کیا۔