ETV Bharat / state

فرضی مسلم پہچان سے بم کی دھمکی دینے والے دو افراد گرفتار - رام مندر کو بم کی دھمکی

Two persons arrested for bomb threat in Lucknow Utter Pradesh اتر پردیش کی پولیس نے ایودھیا کے رام مندر اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والی سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھنو کے گومتی نگر سے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Two persons arrested for bomb threat
Two persons arrested for bomb threat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 8:52 AM IST

Updated : Jan 4, 2024, 10:45 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ایودھیا کے رام مندر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق اتر پردیش کی خصوصی ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے تہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا کو لکھنؤ کے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

bomb threat in Lucknow
bomb threat in Lucknow

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے نومبر میں ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش اور ایودھیا کے رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ اس میں کہا گیا کہ ابتدائی طور پر تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 'عالم انصاری اور زبیر خان' نام سے دو جعلی ای میل آئی ڈیز کو دھمکی آمیز پوسٹس بھیجنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

bomb threat in Lucknow
bomb threat in Lucknow

مزید پڑھیں: یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص ممبئی میں گرفتار

ای میل آئی ڈیز کے تکنیکی تجزیہ کے بعد پتہ چلا کہ تہار سنگھ نے ای میل اکاؤنٹس بنائے اور اوم پرکاش مشرا نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ اور مشرا دونوں گونڈا کے رہائشی ہیں اور ایک پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ ایس ٹی ایف معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Jan 4, 2024, 10:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.