ETV Bharat / state

Road Accident In Bareilly بے قابو کار نے دوکان میں بیٹھے 5افراد کو روندا، 2کی موت - اترپردیش کے ضلع بریلی

بریلی میں نینی تال ہائی وے پر ایک بے قابو کار بائیک سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے ایک دوکان میں گھس گئی اور 5افراد کو کچل دیا۔ جس میں دو افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔Road Accident In Bareilly

بے قابو کار نے دوکان میں بیٹھے 5افراد کو روندا، 2کی موت

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 7:48 PM IST

بریلی:اترپردیش کے ضلع بریلی میں نینی تال ہائی وے پر ایک بے قابو کار بائیک سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے ایک دوکان میں گھس گئی اور 5افراد کو کچل دیا۔ جس میں دو افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔Two Person Killed And Five Other Injured In A Road Accident In Bareilly

پولیس کے مطابق سبھی زخمیوں کو بریلی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ بریلی (دیہات) کے ایس پی راج کمار اگروال نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح تقریبا 8بجے پیش آیا۔

بے قابو کار نے دوکان میں بیٹھے 5افراد کو روندا، 2کی موت
بے قابو کار نے دوکان میں بیٹھے 5افراد کو روندا، 2کی موت

نینی تال فورلین ہائی وے پر گڑوارا گاؤں میں بریلی کی طرف سے آرہی سوفٹ ڈیزائر کار بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ اس سے ٹکرانے کے بعد کار سڑک کنارے یش پال کی دوکان کے باہر بیٹھے گاؤں کے چار افراد پر چڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:National Minorities Commission Member Visits Ghaziabad: قومی اقلیتی کمیشن کی رکن نے لیا فلاحی اسکیموں کا جائزہ

اس سے کمل سنگھ ولد پرمیشوری(28) کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ پریم ولد جانگن لال(35) کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔حادثے میں بائیک سوار پروین ولد رتن سمیت دوکان کے باہر بیٹھے راجندر ولد منگلی و ڈلیدھر ولد بابو رام شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ چکنا چور ہوگیا۔جانکاری ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی اور لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔Two Person Killed And Five Other Injured In A Road Accident In Bareilly

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.