ETV Bharat / state

Mahoba road accident مہوبہ سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک - اترپردیش میں ضلع مہوبہ

اترپردیش میں ضلع مہوبہ میں منگل کو ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے مہوبہ ہسپتال لایا گیا۔ وہیں اس حادثہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رنج و غم کا اظہار کیا۔Mahoba road accident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 7:28 PM IST

مہوبہ: اترپردیش میں ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں منگل کو پیش آئے سڑک حادثے میں دو افراد کی دردناک موت ہوگئی اور ایک خاتون سمیت دو دیگر شدیدطور سے زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر پی رائے نے بتایا کہ یہ حادثہ کانپور ساگر قومی شاہراہ پر ضلع ہیڈکوارٹر سے پانچ کلو میٹر دور مرتلا گاؤں کے نزدیک ملا ہے۔ جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل و مارتی وین کو زور دار ٹکر میں بائیک کے پرخچے اڑ گئے۔ وہیں ماروتی وین سڑک کے کنارے ایک کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں بائیک سوار نامعلوم شخص کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ جبکہ ماروی میں سوار فتح پور کے مہوا گاؤں کے پنکج کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کی روح کی تسکین کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔ رائے نے بتایا کہ حادثے کے وقت متوفی پنکج اپنے والد کیلاش اور ماں آشادیوی کو لے کر مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں واقع باگیشور دھام میں درشن پوجن کے لئے جارہے تھے۔ حادثے میں بری طرح سے زخمی کیلاش و آشا دیوی کو فورا پولیس کی مدد سے علاج کے لئے ضلع مہوہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے کیلاش کو میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Baghpat سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.