پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ دیلہوپور پولیس علاقے کے کشفرہ گاؤں میں گزشتہ جمعرات و جمعہ کی شب ایک ضعیف کی اینٹ سے کونچ کر کیئے گئے قتل کے معاملے میں جمعہ کی شام دو نامزد و کچھ نامعلوم کے خلاف قتل کا کیس درج کیا گیا۔ وہیں پولیس دونوں ملزمان کو گرفتار کر پچھ گچھ کر رہی ہے۔ Two named accused arrested in Pratapgarh murder case
ڈی ایس پی (سرکل افسر ) رانی گنج ونئے پربھاکر ساہنی نے بتایا کہ تھانہ دیلہو پور علاقے کے کشفرہ گاؤں کا باشندہ بچہ سروج 65 اپنے بھائی للّو سروج 70 کے ساتھ گھر سے باہر سو رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے شب میں اینٹ سے حملہ کر دیا۔ اینٹ سے زخمی بچہ سروج کی جائے وقوعہ پر موت ہو گئی ،جبکہ للّو سروج شدید زخمی و میڈیکل کالج میں زیر علاج ہے۔ Dsp Raniganj on Pratapgarh murder case
یہ بھی پڑھیں: Praveen Nettaru murder case: نیتارو قتل کیس کے تین اہم ملزمین گرفتار
پولیس اہل خانہ کی شکایت پر راہل سنگھ و سنجے سروج کے نامزد و کچھ نامعلوم کے خلاف قتل کا کیس درج کر نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر بازپرس کر رہی ہے۔ پولیس لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یو این آئی