ETV Bharat / state

مظفر نگر انکاؤنٹر میں دو انعامی بد معاش زخمی - muzaffarnagar crime

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں گزشتہ دیر رات میں تھانہ پور کازی کی پولیس جب پیٹرولنگ کررہی تھی تبھی انھوں نے ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی۔

مظفر نگر انکاؤنٹر میں دو انعامی بد معاش زخمی

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 2:54 PM IST

مظفر نگر کے تھانہ پورکازی کے علاقہ دھمات گنگ نہر میں پولیس نے چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ رکے نہیں اور وہاں سے بھاگنے لگے تب ہی پولیس نے ان کا پیچھا کیا توان لوگوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

مظفر نگر انکاؤنٹر میں دو انعامی بد معاش زخمی

اس درمیان پولیس اور ان کے درمیان تصادم ہوا اور اس تصادم میںں گولی لگنے کے سبب ظفر اور شوقین نامی دو انعامی بدمعاش زخمی ہوگئے جبکہ ان کا یک ساتھی فرار ہوگیا۔

زخمی بدمعاشوں کو پولیس نے اپنی گرفت میں لے کر علاج کے لیے اسپتال روانہ کردیا۔ بدمعاشوں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، بندوق، کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار بدمعاشوں پر لوٹ، ڈکیتی اور گینگسٹر جیسی سنگین دفعات کے 10 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ دونوں بدمعاشوں پر 15/15 ہزار کا انعام رکھا ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.