ETV Bharat / state

Tiger Attack in Pilibhit پیلی بھیت میں ٹائیگر نے دو مقامی افراد کو کیا زخمی - پیلی بھیت میں ٹائگر کا کسان پر حملہ

یوپی کے ضلع پیلی بھیت میں دو افراد ٹائیگر کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کی چیخ و پکار سن کر سینکڑوں مقامی نے ٹائیگر کو جنگل کی جانب بھگا دیا۔ Tiger Attacked Farmer in Pilibhit

پیلی بھیت میں ٹائیگر نے دو مقامی افراد کو کیا زخمی

author img

By

Published : May 16, 2023, 10:17 AM IST

پیلی بھیت: ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے سن گڑھی کوتوالی علاقے میں ٹائیگر کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ تھانہ علاقے کے گاؤں سنتوش پورا میں ڈوری لال (38) اپنی بیٹی کے ساتھ کھیت پر گئے تھے۔ اس درمیان جھاڑیوں میں چھپ کر بیٹھے ایک ٹائیگر نے ان پر حملہ کردیا۔ موقع پر موجود بیٹی نے شور مچاتے ہوئے ٹائیگر پر لاٹھی سے حملہ کیا۔ اس کی چیخ و پکار سن کر سینکڑوں مقامی نے ٹائیگر کو جنگل کی جانب بھگا دیا۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے ٹائیگر کو پورن پور کی ریلوے لائن کے کنارے گھیر لیا تھا۔ جس کے بعد ٹائیگر نے مشتعل ہوکر ہری شنکر نام کے ایک مقامی پر بھی حملہ کردیا۔ جس سے ہری شنکر کے چہرے پر سنگین چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی پہنچ گی۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ٹائیگر جنگل کی جانب چلا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ضلع کے نیوریا تھانہ علاقے کے ٹاہ اور رامپوریا گاؤں کے درمیان ایک ٹائگر نے کسان پر حملہ کر دیا تھا جو کھیت میں کام کر رہا تھا۔ جب اس نے چیخنا شروع کیا تو قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے دوسرے لوگ آگئے لیکن تب تک ٹائگر وہاں سے بھاگ گیا۔ وہیں ایک ہفتے قبل ضلع لکھیم پور کے پلیا کے بیجوریا گاؤں میں ایک ٹائگر نے کسانوں اور کھیت میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملہ کر دیا۔ ٹائگر کے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Leopard in Baramulla اوڑی میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.