ETV Bharat / state

Wall Collapse in Deoria دیوریا میں دیوار گرنے سے دو مزدوروں کی موت

دیوریا میں اینٹ بھٹے پر کام کرنے والے دو مزدوروں کی دیوار گرنے سے موت ہو گئی۔ وہیں تین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ Brick Kiln Wall Collapse In Deoria

دیوریا میں دیوار گرنے سے دو مزدوروں کی موت

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 9:09 AM IST

دیوریا: ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا کے رامپور کارخانہ علاقے میں ہفتہ کو اینٹ۔بھٹے کی دیوار گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ افسر (مالیات و ریونیو) ناگیندر سنگھ نے بتایا کہ راچھیتر کے ببھنولی گاؤں واقع اینٹ۔ بھٹے کی دیوار گرنے سے بلاسپور باشندہ ہری ناتھ(40) اور بنولی گاؤں باشندہ چھوٹو(25) کی دبنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں سیما، جموتری اور سروجنی زخمی ہیں۔ سبھی اینٹ ۔بھٹے پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آج مزدور ایک طرف سے اینٹ نکالنے کا کام کررہے تھے اور ایک جانب سے اینٹ نکلنے کےے بعد سپورٹ ہٹنے کی وجہ سے دوسری طرف کی دیوار گر گئی۔

موقع پر جے سی بی کی مدد سے ملبے میں دبے مزدوروں کو باہر نکالا گیا۔ اس دوران ڈاکٹر سنکلپ شرما نے بتایا کہ اینٹوں کے بھٹے پر کام کے دوران دیوار گرنے سے حادثہ پیش آیا۔ مزدوروں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ سی او سٹی شریش ترپاٹھی کی موجودگی میں زخمیوں کا علاج کیا گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح 10 بجے کے قریب مزدور بھٹے سے اینٹیں نکال رہے تھے۔ اچانک بھٹے کی دیوار میں شگاف پڑنے لگا۔ مزدوروں کے جانے سے پہلے ہی دیوار گر گئی۔ حادثے میں پانچ مزدور دب گئے۔ لوگوں نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو باہر نکالا۔ مہرشی دیورہا بابا میڈیکل کالج پہنچنے پر ڈاکٹروں نے 43 سالہ مزدور ہری ناتھ ولد دھنی رام اور 36 سالہ یشونت عرف چھوٹو یادو کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Blast in chimney of brick kiln پٹنہ میں اینٹ بھٹے کی دیوار منہدم، 4 خواتین کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.