ETV Bharat / state

گونڈہ میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:46 PM IST

گونڈہ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے، جس میں ایک بے قابو جیپ کی زد میں آنے سے دو افراد کے ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

گونڈہ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے، جس میں ایک بے قابو جیپ کی زد میں آنے سے دو افراد کے ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے دھانے پور علاقے کے اترولہ شاہراہ پر ایک تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک ڈھابے میں جاگھسی، جس کی وجہ سے اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گونڈہ سے پک اپ جیپ اترولہ کی جانب جارہی تھی، اچانک ہی بے قاہوکر جیپ اندرانگر کے نزدیک سڑک کنارے واقع ایک ہوٹل میں گھس گئی۔

اس حادثے میں ہوٹل میں موجود اونکار ورما اور شان محمد کی موت ہوگئی، جبکہ دھرو کمار، حسن محمد اور محمد نعیم زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ حادثے کے بعد جیپ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.