امریلی ضلع کے ساور کنڈلا اور دھاری نیز آس پاس کے کئی گاؤں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی اور کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ اس سے آم کی آنے والی فصل اور کئی دیگر فصلوں کو بھی نقصان کے خدشہ ہے۔
دھاری تعلقہ کے انیڈا گاؤں کے باہری علاقے میں واقع ایک مکان پر اچانک درخت گرجانے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ تیز ہواؤں کے سبب کئی مکانوں پر درخت گرنے کے کئی واقعات پیش آئے۔ اس کی وجہ سے بابرا۔ دھاری۔ پالی تانا روڈ پر بھی درخت گر گیا جسے بعد میں ہٹایا گیا۔
سوراشٹر کے ہی بھاؤ نگر جونا گڑھ، سریندر نگر اور راج کوٹ ضلعوں میں بھی بے موسم کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بھاؤ نگر کے ولبھ پور اور گریادھار میں اور راج کوٹ کے کوٹ ڈاسانگانی، اپلیٹا، دھوراجی، جیت پور اور گونڈل میں نیز جونا گڑھ کے بھیسان اور سریندر نگر کے چوٹیلا میں بھی بارش ہوئی۔