ETV Bharat / state

چوری شدہ موٹر سائیکل کے ساتھ دو گرفتار - دو شاطر چور گرفتار

پولیس کے مطابق ان چوروں کے پاس سے موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیے گئے۔

چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت دو شاطر چور گرفتار

author img

By

Published : Aug 2, 2020, 7:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پولیس نے چیکنگ مہم کے دوران دو شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے جو چوری کی کئی واردات میں پہلے سے ہی ملوث ہیں۔

چوری شدہ موٹر سائیکل کے ساتھ دو شاطر چور گرفتار

پولیس کے مطابق ان چوروں کے پاس سے موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں نشیلی اشیا اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیے گئے۔

بہرائچ پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ 'تھانہ رانی پور کے تحت کٹی بازار میں پولیس کی چیکنگ مہم کے دوران مخبر کی اطلاع کے مطابق تھانہ انچارج کی قیادت میں دو شاطر چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ چوروں کی شناخت سریش یادو ولد واسو دیو یادو عرف خیلو یادو ساکن خالے پوروا داہورہ تھانہ رانی پور ضلع بہرائچ اور نومی لال یادو ولد جے لال یادو ساکن گوکھلہ سوسی تھانہ حضور پور ضلع بہرائچ کے طور پر ہوئی ہے۔

ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے کہا کہ' یہ دونوں افراد کئی سنگین معاملہ میں پہلے سے ہی ملوث ہیں۔ ان چوروں کے پاس سے 09 موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ 1.050 کلوگرام ناجائز چرس اور 02 ناجائز اسلحہ 12 بور و 07 زندہ کارتوس 12 بور بھی برآمد کی گئی۔-'

انہوں نے کہا کہ 'دونوں ملزمان سریش یادو اور لال یادو کے خلاف مختلف پولیس تھانے میں پہلے سے ہی درجنوں مقدمات درج ہیں۔ اس معاملے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.