نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کی پولیس نے نوئیڈا کے سیکٹر 63 تھانے علاقے سے لاپتہ دو نابالغ لڑکیوں کو گجرات کے گودھرا سے صحیح سلامت بازیاب کرکے والدین کے حوصلے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان لڑکیوں کو ایک دوست کی ماں بہلا پھسلا کر لے گئی تھی۔ لڑکیوں صحیح سلامت بازیابی کے بعد اہل خانہ کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی جب کہ پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ Two Girls Who Went Missing From Noida Have Been Safely Rescued from Goddhara
نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی سعد میاں خان نے کہا کہ چند روز قبل ایک خاتون نے پڑوس میں رہنے والی دو لڑکیوں کو ورغلا کر گجرات کے گودھرا لے کر چلی گئی تھی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد لڑکیوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے پولیس کی تین الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ دونوں لڑکیوں کو اس خاتون کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کے موبائل کو سرویلنس پر رکھا اور اس کے ذریعہ ہی پورے معاملے کی سچائی سامنے آئی۔ اس درمیان نابالغ لڑکیوں نے ایک ٹیمپو ڈرائیور سے فون لیا اور اپنے گھر والوں کو پورے واقعے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے ٹیمپو ڈرائیور سے بات کی اور خاتون کے بارے میں جانکاری حاصل کیں۔ ٹیمپو والے نے بتایا کہ اس نے خاتون کو باندرہ اسٹیشن پر اتارا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Firozabad Firing Viral Video فیروزآباد میں فائرنگ کے الزام میں پانچ گرفتار
ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون لڑکیوں کے ساتھ دہلی کی طرف آنے والی ٹرین میں سوار ہوئی تھی۔ دوسری جانب پولیس نے خاتون کا فون سرویلنس پر لگا رکھا تھا۔ جب فون کی لوکیشن لی گئی تو گودھرا اسٹیشن کے پیچھے لوکیشن دکھائی دے رہی تھی۔ پولیس کی ٹیم وہاں پہنچی اور خاتون کو گرفتار کرکے دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرلیا۔ Two Girls Who Went Missing From Noida Have Been Safely Rescued from Goddhara