ETV Bharat / state

Two Devotees Died in Mathura بانکے بہاری مندر میں بھیڑ کے سبب دم گھٹنے سے دو کی موت - مندر میں دم گھٹنے سے دو کی موت

متھرا میں کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر ورنداون کے مشہور بانکے بہاری مندر میں دو عقیدت مندوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ Two die during Janmashtami celebrations

بانکے بہاری مندر میں بھیڑ کے سبب دم گھٹنے سے دو کی موت

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 11:11 AM IST

متھرا: ریاست اترپردیش میں ضلع متھرا کے ورنداون واقع بانکے بہاری مندر میں شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر سال میں ایک بار ہونے والی منگلا آرتی میں شامل ہونے کے لئے زبردست بھیڑ جمع ہونے سے ہفتہ کی رات دم گھٹنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس دردناک حادثے میں کم از کم سات عقیدت مندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ Two die during Janmashtami celebrations in Mathura

مقامی انتظامیہ کے ذرائع نے آج بتایا کہ یہ دردناک واقعہ شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر بانکے بہاری مندر میں ہونے والی منگلا آرتی کے دوران پیش آیا۔ کچھ عقیدت مندوں نے زیادہ بھیڑ کی وجہ سے دم گھٹنے کی شکایت کی۔ جس کی وجہ سے 2 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی، جب کہ 7 افراد کی طبیعت بگڑنے پر قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں 99 سالہ خاتون نرملا دیوی ساکن رکمنی بہار ورنداون اور 65 سالہ رام پرساد وشوکرما کی موت ہوگئی۔ رام پرساد وشوکرما ریاست مدھیہ پردیش کے بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Dies Of Asphyxiation ڈوڈہ میں نوجوان کی دم گھٹنے سے موت

قابل ذکر ہے کہ کرشن جنم اشٹمی کے تہوار پر منگلا آرتی مندر میں کرشن کی پیدائش کے بعد سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔ اس میں شرکت کے لیے جمعہ کی رات سے ہی مندر میں ایک بڑی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اس دوران مندر میں تعینات پولیس فورس بھی بھیڑ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت مندر میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.