ملک کے تمام بینک ملازمین نے تقریبا ایک درجن سے زائد مطالبات کو لے کر دو روزہ احتجاج شروع کیا ہے۔
بینک ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت نے نومبر 2017 میں تنخواہ کے حوالے سے جو طئے شدہ معاہدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔
اس دو روزہ بینک ہڑتال کے باعث بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔