ETV Bharat / state

Two Children Drowned in Shahjahanpur شاہجہاں پور میں گڑھے میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت

شاہجہاں پور کے گڑیا رنگین تھانہ علاقے میں منگل کو ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ یہاں رام گنگا ندی کے کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر دو بچے ہلاک ہو گئے۔ Cousin Brother And Sister Died In Shahjahanpur

شاہجہاں پور میں دو بچوں کے گڑھے میں ڈوبنے سے موت

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 8:47 AM IST

شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے تھانہ گڑیا رنگین علاقے میں منگل کو بھینس چرانے گئے دو بچوں کی رام گنگا ندی کے سیلاب کے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈؤبنے سے موت ہوگئی۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات سنجیو واجپئی نے بتایا کہ گڑھیا رنگین کے جگت پیپر گاؤں باشندہ اجیت(10) اور پشپا(12)اپنی بھینس کو چرانے کھیتوں میں گئے تھے۔ کھیتوں کے پاس رام گنگا ندی کے سیلاب کا پانی آنے سے بنے گڑھے میں بھینس چلی گئی۔ پیچھے پیچھے دونوں بچے سیلاب کے پانی میں چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے گہرے پانی میں چلے گئے جس سے ان کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ کھیت میں کام کررہے لوگوں کی اطلاع پر مقامی افراد پہنچے اور انہوں نے بچوں کو باہر نکالا۔

وہیں راجستھان میں ضلع بھیلواڑہ کے پھولیا کلاں سب ڈویژن ہیڈکوارٹر میں منگل کے روز بارش کے پانی سے بھرے گہرے گڑھے میں ڈوب کر دو لڑکیوں کی موت ہو گئی۔ پھلیا کلاں تھانہ کے مطابق دھنوپ تراہے کے نزدیک پھولیا کلاں کی رہنے والی انیتا نٹ (6) اور کومل نٹ (14) بکریاں چرا کر گھر واپس جا رہی تھیں۔ راستے میں دھنوپ تراہے کے نزدیک چراگاہ میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں ایک لڑکی کا پاؤں پھسل گیا۔ جسے دوسری لڑکی نے ہاتھ پکڑ کر بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں لڑکیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ گاؤں والوں نے دونوں لڑکیوں کے ڈوبنے کی اطلاع نزدیکی تھانے کو دی۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کی مدد سے دونوں لاشوں کو نکال کرکمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Five Drown in Nagpur مہاراشٹر میں پانچ نوجوان جھیل میں ڈوبے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.