ETV Bharat / state

Agniveer Recruitment بریلی میں فرضی سرٹیفکیٹ سے اگنی ویر میں بھرتی کی کوشش، دو گرفتار

بریلی میں آرمی کے جاٹ ریجمنٹ سنٹر میں چل رہی اگنی ویر ریلیشن کوٹہ بھرتی میں دو امیدواروں کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تقرری عمل کے دوران بائیو میٹرک جانچ میں دونوں کی حقیقت کھل گئی اور اصلیت سامنے آگئی۔ Agniveer Recruitment

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 5:29 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں آرمی کے جاٹ ریجمنٹ سنٹر میں چل رہی’اگنی ویر ریلیشن کوٹہ بھرتی‘ میں دو امیدواروں کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔Agniveer Recruitment

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ آرمی میں تقرری کے لئے آگرہ باشندہ ارون خان اپنا نام دھرم راج رکھ کر پہنچ گیا۔ اس کا ایک دیگر ساتھ پھال سنگھ نے اپنا نام رنجیت رکھ لیا اورفرضی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر آرمی میں تقرری کے لئے پہنچ گیا۔

تقرری عمل کے دوران بائیو میٹرک جانچ میں دونوں کی حقیقت کھل گئی اور اصلیت سامنے آگئی۔ آرمی انٹیلیجنس نے دونوں کو بدھ کی دیر رات بریلی کینٹ پولیس کو سونپ دیا۔ پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی آر درج کرنے دونوں کو آج جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی ستی راہل بھاٹی نے بتایا کہ بریلی میں جاٹ ریجمنٹ سنٹر بھرتی کے دوران ان دو جعل سازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے فرضی آدھار کارڈ، شناختی کارڈ، تعلیمی سرٹیفکیٹ اور فرضی ذات سرٹیفکیٹ ملے ہیں۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Arrested With Fake Certificate جعلی سرٹیفکیٹ کی مدد سے اگنی ویر کی بھرتی میں ملوث نوجوان گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.