ETV Bharat / state

Police Hit Muslim Women With Sticks: حجاب کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والی خواتین پر پولیس کا لاٹھی چارج

13 فروری کو غازی آباد کے قصبہ کھوڑا میں چند خواتین نے حجاب کی حمایت میں بینرز اور پوسٹرز کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس دوران خواتین کی پولیس کے ساتھ بحث بھی ہوئی۔ پولیس نے ان کے بینرز اور پوسٹرز چھین لیے۔ کھوڑا کے انسپکٹر برجیش کشواہا کے مطابق اس سلسلہ میں ہوٹل آپریٹر رئیس سمیت 15-20 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔Police Lathi-Charge Protesting Women in Ghaziabad

خواتین پر لاٹھی چارج
خواتین پر لاٹھی چارج
author img

By

Published : Feb 17, 2022, 7:54 AM IST

کرناٹک کے مختلف اضلا کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف ملک کی متعدد ریاستوں کے شہروں میں احتجاج کیئے جارہے یں۔ ادھر ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں حجاب کی تائید میں مظاہرہ کررہی خواتین پر پولیس لاٹھی چارج کردیا۔ اس کے علاوہ مسکان نامی خاتون اور راشد نامی شخص گرفتار کرلیا گیا۔ Police Beat up Muslim Women With Sticks in Ghaziabad Over Hijab Protest

خواتین پر لاٹھی چارج

بتایاجارہا ہے اس احتجاجی مظاہرہ میں ایم آئی ایم کے چند مقامی رہنما بھی شامل تھے۔ غازی آباد سے ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی کے امیداورپنڈت موہن جھا عرف گاما کی اس احتجاج میں شامل ہونے کی بات کہی جارہی ہے ۔

مذکورہ معاملہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں احتجاج کر رہی خواتین پر پولیس کی جانب سے لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ 13 فروری کو غازی آباد کے قصبہ کھوڑا میں چند خواتین نے حجاب کی حمایت میں بینرز اور پوسٹرز کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس دوران خواتین کی پولیس کے ساتھ بحث بھی ہوئی۔ پولیس نے ان کے بینرز اور پوسٹرز چھین لیے۔ کھوڑا کے انسپکٹر برجیش کشواہا کے مطابق ہوٹل آپریٹر رئیس سمیت 15-20 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انسپکٹر نے بتایا کہ اس معاملے میں احتجاج کرنے والی خاتون مسکان اور ایک اور نوجوان راشد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعے سے متعلق 30 سیکنڈ کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں چند خواتین سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر احتجاج کر رہی ہیں۔یہ ویڈیو قریب کی عمارت کی چھت پر کھڑے ایک شخص نے موبائل سے بنائی ہے جو کہ اب وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اسی احتجاج کا ہے۔

مزید پڑھیں:Jitan Ram Manjhi Reacts on Hijab Row: حجاب پر سوال اٹھانا بھارتیہ ثقافت کے مخالف ہے، مانجھی

انسپکٹر برجیش کشواہا کے مطابق اس معاملے میں اہم ملزم نذر محمد ہے جو کہ مفرور ہے۔ وہ اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم سے وابستہ ہیں۔ نذر محمد اس پارٹی میں کس عہدے پر ہیں، اس بارے میں ابھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.