انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی سینئر ریسرچ فیلو شپ کی رقم 35 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ آئی سی ایم آر فیلو شپ کے تحت ریسرچ اسکالر عبدالحق گوشت پر مبنی خوردنی اشیاء کے معیار اور قابل استعمال رہنے کی مدت کے متعلق پر کام کریں گے، جبکہ ریسرچ اسکالر ارشاد منظور گوشت پر مبنی خوردنی اشیاء میں آم کے چھلکے اور پان کے پتے کے استعمال اور اس کے صحت فوائد پر تحقیق کریں گے۔
پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ کے استاد پروفیسر صغیر احمد نے بتایا کہ فیلوشپ کی مدت ایک سال ہے، جس میں مرحلہ وار بنیاد پر تین سال تک توسیع ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو کا طالب علم اشرف علی لاپتہ
پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ کے ریسرچ اسکالر عبدالحق اور ارشاد منظور کو آئی سی ایم آر کی سینئر اسکالر شپ ملنے پر شعبہ کے دیگر اسکالرز اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے خوشی کا اظہار کیا۔