ETV Bharat / state

Accident in Kaushambi کوشامبی میں عقیدت مندوں سے بھری ٹرالی الٹنے سے بیس افراد زخمی

ضلع کوشامبی کے سینی تھانہ علاقے میں عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹرکٹر۔ ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں سوار 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ Twenty injured in Kaushambi Accident

کوشامبی میں عقیدت مندوں سے بھری ٹرالی الٹنے سے بیس زخمی

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 2:26 PM IST

کوشامبی: ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سینی تھانہ علاقے میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹرکٹر۔ ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں سوار 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ضلع فتح پور کے تھریاؤ کیکورا سادات گاؤں کے نزدیک 35عقیدت مند جمعہ کی رات شیتلا دھام کڑا گنگا اسنان اور ماں شیتلا دیوی کے درشن پوجن کے لئے نکلے تھے۔ Twenty injured in Kaushambi Accident

ٹرکٹر کانپور قومی شاہراہ پر اجوہا قصبہ سے آگے سسر کھدیری ندی پل کے نزدیک پہنچا ہی تھا کہ پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹینکر نےٹرکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکر سے ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں سوار لوگ سڑک پر بکھر گئے۔ زخمیوں کو چیخ و پکار سن کر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔

یہ بھی پڑھیں: Barabanki Road Accident بارہ بنکی سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت

پولیس نے نازک حالت میں راجو وشوکرما، پاروتی دیو، رام دلاری کو ضلع اسپتال منجھن پور میں داخل کرایا جبکہ دنیش کمار، چھوٹو، سندیپ، بڑکو، نیرج، امیش، سورج، ارجن، راجو سمیت ددو درجن زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا ہے۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.