اترپردیش کے بارہ بنکی میں امسال ڈسٹرکٹ بورڈ صدر کا انتخاب دلچسپ ہونے والا ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ بی جے پی کے پاس ڈسٹرکٹ بورڈ کا صدر بنانے کا موقع ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے سامنے اپنا گڑھ بچانے کا چیلنج ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے پاس واضح طور پر اقتدار نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود دونوں ہی پارٹیاں اپنی اپنی فتح کو لے کر پُر اعتماد ہیں۔
واضح ہو کہ بارہ بنکی کے 57 رکنی ڈسٹرکٹ بورڈ میں کسی بھی پارٹی کے پاس واضح طور پر اقتدار نہیں ہے۔ انتخاب سے بی ایس پی اور کانگریس مکمل طور سے باہر ہے، ایسے میں لڑائی صرف بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان ہے۔
دونوں ہی پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کے لئے 40 سے زیادہ ارکان کی حمایت ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ بی جے پی اس لڑائی میں سماجوادی پارٹی سے آگے چل رہی ہے۔
ریزرو ڈسٹرکٹ بورڈ صدر کی اس سیٹ پر اس نے راج رانی راوت کے نام کا اعلان کر دیا ہے، جب کہ سماجوادی پارٹی خبر لکھے جانے تک امیدوار کا اعلان نہیں کر پائی ہے۔
مزید پڑھیں: خارجِ اسلام وسیم رضوی پر جنسی زیادتی کے الزام پر شیعہ عالم دین کا ردعمل
ایسے میں دونوں ہی پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر الزام عائد کرنے کا دور شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ سماجوادی پارٹی صرف اس لئے امیدوار اتارے گی کیونکہ وہ بغیر انتخاب کی جیت نہیں چاہتی ہے، جبکہ سماجوادی پارٹی کا الزام ہے کہ بی جے پی ووٹ خریدنا چاہتی ہے۔