اس پریس کانفرنس میں وزیر صحت تلسی سلاوٹ نے وزیراعلی کمل ناتھ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ملاوٹ کے خلاف طے کی گئی باتوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کا مستقبل جمع خور لوگ خراب کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو کھوکھلا کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔
وزیراعلی کمل ناتھ کے سخت احکام ہے کی نقلی ماوا اور دودھ کا کوئی استعمال نہ کریں ۔اس ملاوٹ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بلاک تحصیل لیول پر بھی دودھ سے بنی اشیاء کی جانچ کی جارہی ہے ۔
سلاوٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے وقت دودھ سے جوڑے 13ہزار نمونے لیے گئے تھے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔