ETV Bharat / state

کیمکل سے لدے ٹرک میں بھڑکی آگ، ٹرک جل کر راکھ

ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر کیمیکل سے بھرا ٹرک آگ کے شعلوں کی زد میں آکر راکھ ہوگیا۔

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 3:16 PM IST

truck full of chemicals caught fire on the Eastern Peripheral Expressway
کیمکل سے لدے ٹرک میں آتشزدگی،ٹرک جل کر راکھ

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے کاسنہ پولیس اسٹیشن کے علاقہ ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر کیمیکل سے لدے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔

ٹرک ممبئی سے ہری دوار جارہا تھا۔ آگ لگنے کے تھوڑی ہی دیر میں ٹرک آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا۔

کیمیکل لدا ہونے کی وجہ سے آگ کے شعلے خوفناک انداز میں بلند ہو رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر کاسنہ پولیس اور محکمہ فائر کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اتوار کی رات ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑیاں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھیں۔ اسی دوران ممبئی سے ہری دوار جانے والے ٹرک میں آگ لگ گئی۔

اس میں کیمیکل بھری ہوئی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے ۔ اس وجہ سے ایکسپریس وے پر ون وے ٹریفک میں خلل پڑا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن کاسنہ ایکسپریس وے کی پٹرولنگ رسپانس ٹیم اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ٹرک مکمل طور پر جل چکا ہے۔ پولیس ایکسپریس وے سے ملبہ ہٹوا کر ٹریفک کو بحال کیا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.