ٹرک کے اس حادثے میں پبلک پراپرٹی کا کافی نقصان ہوا ہے۔
بارہ بنکی میں ڈی ایم کی رہائش گاہ سے محض چند قدموں کی دوری پر ایک تیز رفتار ٹرک تین فٹ اونچے ڈوائیڈر پر چڑھ گیا تھا، جس میں کوئی حادثہ تو نھیں ہوا تاہم عوامی املاک کا کافی نقصان ہوا۔
قابل تعجب بات یہ ہے کہ اس حادثے میں انتظامیہ نے کوئی دلچسپی نھیں دکھائی جس کی وجہ سے عوام نالاں ہیں۔
سنیچر کے روز ٹرک مالکان کرین لیکر آئے اور ٹرک نکال کر لے گیے لیکن وہاں انتظامیہ اور پولیس کا کوئی نمائندہ نہیں پہنچا۔